۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
پشاور دھماکہ

حوزہ / اصغريہ آرگنائيزيشن پاکستان ڈویژن دادو کی کابینہ نے اپنے مشترکہ پريس بیان میں کہا کہ پشاور میں ہونے والے سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغريہ آرگنائيزيشن پاکستان ڈویژن دادو کی کابینہ نے اپنے مشترکہ پريس بیان میں کہا کہ پشاور میں ہونے والے سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مظلوم اور بے گناہ انسانوں کے قتلِ عام پر لواحقین کے درد میں برابر کے شریک ہیں۔

یہ افسوسناک واقعہ نااہل حکمرانوں کی طرف سے دہشتگردوں کو ملی کھلی چھوٹ کا نتیجہ ہے کہ جس کے ذمہ دار موجودہ حکمران اور ان کے نمائندے ہیں۔ جنہوں نے دہشتگردوں کے لیے عام معافی کا اعلان کر کے ان کو باعزت رہا کیا۔

وفاقی حکومت کو اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرنی چاہیے اور فوری طور پر دہشتگردوں کے خلاف سخت قانون عمل میں لانے کے لیے حکمت عملی کرنی چاہیۓ۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کے چيف جسٹس کی نگرانی میں جے آئی ٹی مقرر کر کے اس واقعہ کی شفاف جانچ پڑتال کرائی جاۓ اور آئی-جی kpk، صوبائی وزير داخله kpk اور وفاقی وزیر داخلہ پاکستان کو اپنے عہدے سے استعفی دے دینا چاہۓ۔

اعلیٰ اداروں اور اسٹیبلشمینٹ آف پاکستان کو چاہیۓ کہ سانحہ پشاور کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی کر کے دہشتگردوں کو سخت سے سخت اور عبرت ناک سزا دیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .